سابق امریکی سفیرزلمے خلیل زاد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی پرپابندی لگنے والی ہے،ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے عمران خان کو نا اہل قرار دلوانے کا مطالبہ کرےگی۔
زلمےخلیل زاد نےٹویٹ میں مزید کہا ،آئی ایم ایف کی حمایت تاحال مشکوک ہے۔ اگرحکمران اتحاد نےکوئی ایسے اقدامات کیےتوپاکستان کیلئےعالمی تعاون کم ہو جائےگا۔
سابق امریکی سفیر نےسیاسی تقسیم اورتشدد بڑھنے کابھی خدشہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نےامید ظاہر کی ہےکہ پاکستانی سیاسی رہنما قومی مفاد کو نقصان پہچانے والی تباہ کن سیاست سے آگے کا سوچیں گے۔اگرایسا نہیں ہوتا تو مجھے امید ہے سپریم کورٹ ایسے کھیل میں استعمال ہونے سےانکار کردےگی۔
زلمے خلیل زاد نے مزید کہا کہ پاکستان کےبارے میں میری تشویش بڑھتی جارہی ہے۔