تازہ ترین

ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ' لیزلے' نے 40 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

ریمو-ڈی-سوزا-کی-اہلیہ'-لیزلے'-نے-40-کلو-وزن-کم-کرکے-سب-کو-حیران-کردیا

بالی وڈ کے معروف کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی اہلیہ لیزلے نے   40 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کردیا۔  ریمو ڈی سوزا  نے حال ہی میں انسٹا گرام پر  2 تصاویر کا ایک  کولاج شئیر کیا جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ لیزے کے حیران کن طور پر وزن کم کرنے پر  ان کی تعریف کی۔ 4کولاج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرانی تصویر جس میں لیزے کا وزن کافی بڑھا ہواتھا اور دوسری حالیہ تصویر جس میں ان کا وزن حیران کن پر کم ہے ۔ ریمو نے لیزے کے وزن کم کرنے کے سفر کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی اہلیہ پر  فخر ہے جس نے یہ ناممکن کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے  لیزے کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ2 سال میں سخت ڈائٹ اور ورزش کر کے 40 کلو وزن کم کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں