نئی دہلی: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہمقبوضہ کشمیر سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے معاملے پر روس نےبھارت کی حمایت کر دی ہے اور روس کی اس حمایت سے پاکستان کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ روس نے بھارت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔روس نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سےمتعلق بھارت کا یہ فیصلہ ایک خودمختار فیصلہ ہے۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ ہمارا مؤقف بھی وہی ہے جو اس معاملے پربھارت کا مؤقف ہے۔ بھارتی میڈیا نے روس کی اس حمایت کو پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث اور ایک جھٹکا قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے #Breaking | Another big jolt to Pakistan, Russia backs India on dilution of Article 370. Russia says, J&K is an internal matter of India, and diluting Article 370 is India’s sovereign decision. | Vivek Narayan with details. pic.twitter.com/CNIfssvJe7— TIMES NOW (@TimesNow) August 28, 2019 اس معاملے پر اس سے قبل بھی روس بھارت کی حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔ روس نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی حمایت کی تھی۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو تبدیلیاں کیں وہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت کے دائرہ کار میں ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اختلافات کو شملہ معاہدے کے تحت دو طرفہ بات چیت کے ذریعے سلجھا لیا جائے گا۔روسی وزارت خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر میں جو بھی تبدیلیاں کیں اُس کی وجہ سے پاکستان اوربھارت خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ نہیں ہونے دیں گے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کیا جانا اور اسے دو ریاستوں میں تقسیم کیے جانے کا بھارتی اقدام بھارتی آئین کے دائرہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ دونوں فریق اس اقدام کے نتیجے میں خطے کی صورتحال کو خراب نہیں کریں گے۔ ہمیں اُمید ہے کہ دونوں ممالک اپنے اختلافات کو سیاسی اور سفارتی محاذ پر بات چیت کے ذریعے سُلجھا لیں گے۔