تازہ ترین

روبرٹ پیٹنسن کے 'بیٹ مین' کی پہلی جھلک جاری

روبرٹ-پیٹنسن-کے-'بیٹ-مین'-کی-پہلی-جھلک-جاری

مشہور زمانہ ہولی وڈ سیریز 'بیٹ مین' کی ایک اور فلم جلد اپنے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے اسکرینز پر نظر آئے گی اور اس بار اس سیریز میں بیٹ مین کا کردار کوئی اور نہیں بلکہ خوبرو اداکار روبرٹ پیٹنسن نبھاتے نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ اس سیریز میں اب تک کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن جیسے اداکار بیٹ مین کا کردار نبھا چکے ہیں۔ https://twitter.com/mattreevesLA/status/1228093055103881216 لیکن اب مداح جلد ہی نوجوان اداکار روبرٹ پیٹنسن کو اس کردار میں دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔تحریر جاری ہے‎اور اب اس کی پہلی جھلک بھی انٹرنیٹ پر جاری کردی ہے جسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔نئی فلم کے ہدایت کار میٹ ریوز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے مختصر ویڈیو شیئر کی۔اس ویڈیو میں سرخ رنگ کی روشنی میں روبرٹ پیٹنسن کو بیٹ مین کے طور پر متعارف کروایا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار نئے اداکار کو بیٹ مین کا کردار ملنے کے ساتھ ساتھ اس کردار کا انداز یعنی کاسٹیوم بھی کافی حد تک تبدیل کیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں