رنا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء کو میڈیا پر آکر بیان دینے پر دھمکیاں ملنے لگیں۔ نبیلہ ثناء نے کہا ہے کہ انہیں فون کر کے ایک آدمی نے کہا کہ جب آپ کو کہا تھا کہ میڈیا پر آکر کوئی بات نہیں کرنی تو آپ نے بیان کیوں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھی اس فون کرنے والے شخص کو اسی لہجے میں جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ دوائیاں لےکرآج بھی گئیں لیکن انہیں رانا ثناء کی دوائیاں پہنچانےنہیں دیا گیا۔ انمہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی دوائیاں اور دیگر ضرورت کی اشیاء ہمیشہ وہ خود گاڑی میں رکھواتی ہیں اوراس بار بھی رانا ثناء اللہ کی دوائیاں اور دیگر سامان انہوں نے ہی گاڑی میں رکھوایا تھا۔ نبیلہ ثناء نے کہا کہ میں نے وہاں موجود ایک شخص کو کہا کہ میں گھر کی فوٹیج چیک کرلیتی ہوں آپ بھی گاڑی سے بیگ برآمدگی کی فوٹیج دکھائیں تو اس نے کہا کہ انہیں ہیروئن سےبھرا بیگ ملا ہے یہ نہیں کہا کہ گاڑی سےملا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وہ کسی کی کوئی غلط بات نہیں مانیں گے۔ نبیلہ ثناء نے بتایا کہ بہت زیادہ درخواست کرنے کے بعد صرف 5منٹ ملنے کی اجازت دی گئی اور رانا ثناءکو جیل میں کہا جارہا ہے کہ انکےگھر والوں ان کیلیےکچھ لیکر نہیں آرہے۔ خیال رہے کہ پیر کے روز راناء ثناء اللہ کو 15کلو ہیروئن برآمد ہونے پر اے این ایف نے گرفتار کیا تھا اور ان پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے جبکہ عدالت نے انہیں 14روزہ ریمانڈ پر اے این ایف کے حوالے کر دیا ہے۔ اب رنا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء نے بتایا ہے کہ انہیں میڈیا پر آکر بیان دینے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور کہا انہیں فون پر کہا گیا ہے کہ جب آپ کو کہا تھا کہ میڈیا پر آکر کوئی بات نہیں کرنی تو آپ نے بیان کیوں دیا۔