تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد, ہسپتا لوں پناہ گاہوں,سڑکوں کی کلورین سے صفائی

راولپنڈی-اسلام-آباد,-ہسپتا-لوں-پناہ-گاہوں,سڑکوں-کی-کلورین-سے-صفائی

کلورین واش، سپرے کا آغاز پمز ہسپتال سے کیا گیا ، مختلف سڑکوں، مارکیٹس کی واشنگ، سپرے میں 30واٹر ٹینکرز، فائر بریگیڈ سمیت ایم سی آئی کے عملہ نے حصہ لیا راولپنڈی میں کلورین ملے پانی سے گورڈن کالج، فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی ،انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی، کینٹ ایریاز میں مساجد ،امام بارگاہوں میں سپرے کیا گیا اسلام آباد،راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جمعرات کو شہر میں کلورین، بلیچ واش اور سپرے کا آغاز کر دیا۔ شہر کی مختلف سڑکوں اور مارکیٹس میں واشنگ سمیت سپرے کیا گیا۔ کلورین واش اور سپرے کا آغاز پمز ہسپتال سے کیا گیا، آپریشن میں 30واٹر ٹینکرز، فائر بریگیڈ سمیت ایم سی آئی کے عملہ نے حصہ لیا۔ علاوہ ازیں تمام ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور پناہ گاہوں میں بھی سپرے کیا گیا۔ جناح سپر، ایف 10، جی10، میلوڈی مارکیٹ سمیت بڑے تجارتی مراکز اور شہر کی تمام اہم شاہراہوں بشمول ایکسپریس وے ، مری روڈ، جناح ایونیو، سیونتھ ایونیو، کشمیر ہائی وے پر بھی سپرے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ادھر جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت کا عملہ شہر کی سڑکوں پر فعال رہا اور بازاروں میں جراثیم کش محلول کا سپرے کیا۔ سپرے کرنے والے عملہ کو پہننے کیلئے خصوصی کٹس فراہم کی گئی ہیں۔ میئر اسلام آباد شیخ انصر صفائی آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پمز ہسپتال، بارہ کہو، پناہ گاہوں اور اہم شاہراہوں کی کلورین سے صفائی ہوگی۔ دوسرے مرحلہ میں شہر کی دیگر شاہراہوں، مارکیٹوں کو صاف کیا جائے گا۔ ایک ہفتے میں دو مرتبہ اہم اور حساس علاقوں کی صفائی ہوگی۔ ادھرراولپنڈی میں آر ڈبلیو ایم سی کے عملہ نے کلورین ملے پانی سے گورڈن کالج، فاطمہ جنا ح ویمن یونیورسٹی ، وقار النساء ویمن کالج ، فیض الاسلام فیض آباد، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی، یو ای ٹی ٹیکسلا،گوجر خان، کہوٹہ، کلر سیداں ،مری کے کورونا وائرس قرنطینہ مراکز میں صفائی اور دھلائی کی۔ کینٹ ایریاز میں مساجد، 11اما م با رگاہوں اور 7ڈسپنسر یوں سمیت کینٹ جنر ل ہسپتا ل کی جر اثیم کش ادویا ت سے دھلا ئی اور سپرے کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں