تازہ ترین

رانا ثناء اللہ کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں اس لیے جسمانی ریمانڈ نہیں لیا گیا، اے این ایف

رانا-ثناء-اللہ-کے-خلاف-تمام-ثبوت-موجود-ہیں-اس-لیے-جسمانی-ریمانڈ-نہیں-لیا-گیا،-اے-این-ایف

ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکاٹکس فورس عارف ملک نے بتایا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا جسمانی ریمانڈ اس لیے نہیں لیا گیا کیونکہ ان کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں اور ایس صورت میں جوڈیشل ریمانڈ ہی کافی ہوتاہے۔ انہوں نےاسلام آباد میں وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اگر رانا ثناء اللہ کا جسمانی ریمانڈ لیا جاتا تو پھر سب کہتے کہ جو نہیں ہے وہ بھی منوایا جا رہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں جنھیں عدالت میں پیش کیا جا گا۔ اس موقعے پر وزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ ملوث افراد ملک چھوڑ کر نہ چلے جائیں اس لیے ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا رہے۔ خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ کو پیر کے روز اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھااور عدالت نے ان کا 14روزہ ریمانڈ منظور کر لیا تھا جس کے بعد وہ اے این ایف کی تحویل میں ہیں۔رانا ثناء اللہ کی گاڑیسے 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی تھی۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی اتنی جلدی ضمانت نہیں ہوگی۔ بیرک میں جانے کے فوراََ بعد ہیگرمی اور حبس کے باعث رانا ثناء اللہ کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ شہریار آفریدی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تقریبا تین ہفتے راناثناءاللہ کی گاڑی کو اوبزرو کیا گیا۔ رانا ثناءاللہ سے متعلق ہمارے پاس تمام چیزیں موجود ہیں۔اب کوئی نہیں بچے گا ،ہمیں بڑوں بڑوں پر ہاتھ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیگاڑی کی تین ہفتے تک نگرانی کی گئی۔شہریار آفریدی نے کہا کہ فیصل آباد میں ایک گرفتاری ہوئی جس سے ہمیں لیڈز ملی اور آگے کام کیا۔یہ ہیروئنیہاں سےلاہور اور وہاں سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جانا تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں