اسلام آباد ( 9 نیوز) دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی آج ذیابیطس کا دن منایا جا رہا ہے ، اس دن کو منانے کا مقصد اس بیماری سےمتعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ، ڈاکٹر شہریوں کو بتا رہے ہیں کہ کس طرح سے بچاؤ ممکن ہے اور اگر شوگر ہو جائے تو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔ کراچی میں بھی آگاہی کیمپ لگائےگئےہیں ، طبی ماہرین کہتے ہیں اپنی صحت توجہ دینے سے ذیابیطس کے مرض سے بچا جاسکتاہے ، بیماری سے متاثرہ افراد کہتے ہیں انہیں اس بیماری کےبارے میں معلوم نہیں تھا ، جب پتہ چلاتو بہت پریشان ہوئے لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرعمل کرکےمعمول کےمطابق زندگی گزاررہےہیں۔ شہریوں نے طبی کیمپ میں شوگر کے ٹیسٹ بھی کروائے ، ماہرین کا کہنا تھا دنیا بھرمیں ہر سال لاکھوں افراد اس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں ، تھوڑی سےورزش اور احتیاط کر کے ذیابیطس سےبچا جا سکتا ہے۔