تازہ ترین

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسڈ اسٹیِم تعلیم کا انعقاد

دی-یونیورسٹی-آف-فیصل-آباد-میں-تیسری-بین-الاقوامی-کانفرنس-برائے-ایڈوانسڈ-اسٹیِم-تعلیم-کا-انعقاد

دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسڈ اسٹییم ایجوکیشن (ICASE-2025) کا آغاز ہو گیا، جس میں دنیا بھر سے ممتاز اسکالرز، ٹیکنالوجی ماہرین، پالیسی ساز اور صنعت کے ماہرین نے شرکت کی

موضوع ’Connecting Technology, Arts and Social Science for Shaping the Future‘ کے تحت منعقد ہونے والے اس دو روزہ ایونٹ نے ایک بڑے عالمی علمی فورم کے طور پر اپنی حیثیت مزید مضبوط کی، جس میں 15 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ 60 سے زیادہ محققین اور اسکالرز نے اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے، جو کانفرنس کی عالمی علمی پہنچ کا ثبوت ہیں۔

افتتاحی تقریب میں مسٹر محمد حیدر امین، چیئرمین بورڈ آف گورنرز (TUF)، ڈاکٹر محمد حمزہ امین، وائس چیئرمین BOG، اور پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک، ریکٹر TUF نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا، جن میں بین الاقوامی ماہرین شامل تھے: پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری (Coordinator General COMSTECH)، مسٹر محمت ایمین شمشیک (Consul General، جمہوریہ ترکی)، پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان (چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن)، مسٹر روسلان اسمائل (Deputy Registrar، یونیورسٹی سائنز ملیشیا)، پروفیسر ڈاکٹر ڈاتو نریمہ سمت (Deputy Vice Chancellor، USM)، پروفیسر ڈاکٹر اسد خٹک (زیاد یونیورسٹی، متحدہ عرب امارات)، مسٹر یاسین مائر محمود (Deputy Head of Mission، سفارت خانہ جمہوریہ صومالیہ، اسلام آباد) اور مسٹر وہاج سراج (CEO Nayatel) شامل تھے۔

کانفرنس کے پہلے روز متعدد سائنسی سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، فیڈریٹڈ لرننگ، سائبر سیکیورٹی، میڈیکل امیجنگ، پائیداری، بائیوٹیکنالوجی، پلانٹ سائنسز، سرکلر اکانومی، ایجوکیشنل ٹیکنالوجی اور اسٹییم پر مبنی ڈیزائن کے شعبوں میں جدید پیش رفت پیش کی گئی۔ TUF کے طلبہ نے بھی تحقیقاتی پوسٹرز اور جدید منصوبے پیش کیے، جنہیں بین الاقوامی شرکاء کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

کانفرنس کی ایک نمایاں خصوصیت TUF اور بین الاقوامی اداروں—یونیورسٹی سائنز ملیشیا (USM) اور سلجوق یونیورسٹی، ترکی—کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں (MOUs) پر دستخط تھے۔ ان معاہدوں کا مقصد فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیقی پروگراموں اور اسٹییم سے متعلق تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں