تازہ ترین

دہشتگردی کے چیلنجز کے باوجود پاکستان کا سفارتی رویہ برقرار۔

دہشتگردی-کے-چیلنجز-کے-باوجود-پاکستان-کا-سفارتی-رویہ-برقرار۔

اسلام آباد: دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان سے واحد درخواست ہے وہ اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے، افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سفارتکاری کو ترجیح دی ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتا ہے ۔ 

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائیاں مصدقہ اور قابلِ عمل انٹیلی جنس کی بنیاد پر احتیاط اور درستی سے انجام دی جاتی ہیں ۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  وزیراعظم کا بیان “Enough is Enough” پاکستان کے عزم اور سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان سے واحد درخواست ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے ۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے باوجود پاکستان نے ہمیشہ سفارت کاری کو ترجیح دی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں