تازہ ترین

دُبئی: سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس آن لائن سیل پر لاکھوں درہم کا جرمانہ ہو گا

دُبئی:-سوشل-میڈیا-پر-بغیر-لائسنس-آن-لائن-سیل-پر-لاکھوں-درہم-کا-جرمانہ-ہو-گا

متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ اماراتی سرزمین پر موجود کوئی شخص اگر سوشل میڈیا پر بغیر لائسنس کے مصنوعات کی فروخت میں ملوث پایا گیا تو اُسے پانچ لاکھ درہم تک کا خطیر جرمانہ ہو سکتا ہے۔ یہ پابندی آن لائن کیٹرنگ سروس مہیا کرنے والے، درزی اور گھروں میں بیٹھ کر بناؤ سنگھار اور کاسمیٹکس کے کاروبار میں ملوث افراد پر بھی لاگو ہے۔اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپ، انسٹا گرام لائیوز اور فیس بُک پر گارمنٹس، ہینڈ بیگز، جُوتوں، دیگر سامان اور گھر پر تیار کیے گئے کھانوں کی فروخت اور پبلسٹی پر بھی جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا۔ 2018ء کے دوران وزارت معیشت نے بغیر لائسنس کے سوشل میڈیا اور ای کامرس ویب سائٹس پر مختلف مصنوعات فروخت کرنے والے ہزاروں افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس میں وزارت کو ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کا بھی تعاون حاصل رہا۔امارات کے قوانین کے تحت آن لائن کاروبار کے لیے بھی مجاز اتھارٹی سے تجارتی لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ وزارت کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بتایا کہ اس وقت سوشل میڈیا پر آن لائن کیٹرنگ اور بیکری کا کاروبار بہت زیادہ بڑھ رہا ہے جو آن لائن کسٹمرز کو اپنے ہاں مزیدار اور اعلیٰ معیار کی پراڈکٹس کا یقین دلاتے ہیں۔ تاہم ان میں سے زیادہ تر نے مطلوبہ لائسنس حاصل نہیں کر رکھا۔جس کے باعث اُنہیں کارڈ کے ذریعے ادائیگی نہیں ہو پاتی۔ البتہ جو لوگ لائسنس لے کر کاروبار کر رہے ہیں۔ اگر اُن کی غذائی مصنوعات سے کسی صارف کی صحت کو کوئی مسئلہ لاحق ہو تو اُن کے رجسٹرڈ ہونے کے باعث موٴثر انداز میں کارروائی کی جاسکتی ہے اور اُن کا لائسنس منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ مملکت میں کسی بھی ادارے یا شخص کو بغیر لائسنس کے آن لائن کاروبار کرنے کی مناہی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں