تازہ ترین

دُبئی: بھارتی باشندے نے ہم وطن دوست کو چاقو گھونپ دیا

دُبئی:-بھارتی-باشندے-نے-ہم-وطن-دوست-کو-چاقو-گھونپ-دیا

ملزم کے مطابق دوست نے اُس کے خاندان کے بارے میں نازیبا کلمات کہے تھے دُبئی پولیس نے ایک بھارتی ملازم کو اپنے قریبی دوست کو خنجر گھونپ کر شدید زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اُس نے اپنے دوست سے کسی بات پر جھگڑا ہونے کے بعد اُس کے پیٹ میں دو بار چاقو گھونپ کر اُسے شدید زخمی کر دیا ، جس کے باعث وہ موت کے منہ میں جاتے جاتے بچا اور کئی دِن اسپتال میں زیر علاج رہا۔استغاثہ کی جانب سے ملزم کے خلاف اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔ 32 سالہ ملزم نے اپنی صفائی میں کہا کہ ”یہ نومبر 2018ء کی بات ہے جب میں اپنے رہائشی کمرے میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا شراب پی رہا تھا۔ ان میں میرا بھارتی دوست بھی شامل تھا۔ اچانک میرے دوست نے بِنا کسی بات کے میری توہین کرنا شروع کر دی۔ پھر اسی پر بس نہ کی بلکہ میرے خاندان کے بارے میں بھی اخلاق سے گِرے ہوئے کلمات ادا کیے۔میں نے بھی جواباً اسے سخت کلمات کہے تو اس نے مجھے مُکّا دے مارا۔ میں اُس وقت چُپ کر گیا۔ اس کے پندرہ منٹ بعد جب وہ اپنی ڈیوٹی پر جانے کے لیے باہر نکلا تو میں نے باورچی خانے سے چھُری اُٹھائی اور اُس کا پیچھا کر کے دو بار اُس کے پیٹ میں گھونپ دی جس سے وہ تکلیف کے مارے زمین پر لیٹ گیا۔ میں وہاں سے پرے چلا گیا۔ اس وقت میں نشے کی حالت میں تھا۔ مگر میں اپنے دوست کو صرف ڈرانا چاہتا تھا، اُسے قتل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ مُدعی اور مُلزم کے بھارتی مینجر نے بھی تصدیق کی کہ جب اُسے اس واقعے کی اطلاع دی گئی تو اُس نے فوری طور پر ایمبولینس بُلوا لی۔ اس مقدمے کا فیصلہ 30 جولائی 2019ء کو سُنایا جائے گا۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں