تازہ ترین

دُبئی میں ایک نوجوان نے سر عام گلیوں میں ہزاروں درہم کے نوٹ گلیوں میں پھینک دیئے

دُبئی-میں-ایک-نوجوان-نے-سر-عام-گلیوں-میں-ہزاروں-درہم-کے-نوٹ-گلیوں-میں-پھینک-دیئے

نوجوان کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے اُسے گرفتار کر لیا دُبئی گزشتہ دِنوں متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں ایک نوجوان سر عام دُبئی کی گلیوں میں امارتی کرنسی کے نوٹ پھینک کر اُنہیں بے دردی سے لُٹا رہا تھا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور جب بات پولیس تک پہنچی تو اُس نے ایکشن لیتے ہوئے اس نوجوان کو اس کی اوچھی حرکت پر گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اس نوجوان کا تعلق ایک ایشیائی ملک سے ہے۔ نوجوان نے سوشل میڈیا پر اپنی جانب سے پیسے لُٹانے کی ویڈیو وائرل کرنے کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ اس نے یہ حرکت شہرت حاصل کرنے کے لیے کی تھی۔ دُبئی پولیس کے سیکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل فیصل القاسم نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔اور اس پر کوئی ایسی پوسٹ یا ویڈیو شیئر نہ کریں جو مقامی اور ثقافتی اقدار اور تہذیب کے منافی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کی یہ حرکت ناقابل برداشت تھی۔ یہ شہرت حاصل کرنے کا انتہائی منفی طریقہ تھا۔ کسی مُلک کے کرنسی نوٹ بہت وقعت اور احترام کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں یوں گلیوں سڑکوں پر پھینکنا اس مملکت کی توہین کے مترادف ہے۔ اس سے عوام کے جذبات مشتعل ہوتے ہیں اور کئی نوجوان اور منچلے لوگوں کو اس طرح کی فضول حرکات کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے پیسے کو یوں ضائع کرنے کی بجائے اُسے کسی فلاحی خدمت کے جذبے میں استعمال کریں تاکہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد ہو سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں