تازہ ترین

دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ کر فرار ہونے والی ملازمہ گرفتار

دو-کروڑ-روپے-کے-زیورات-اور-کیش-لوٹ-کر-فرار-ہونے-والی-ملازمہ-گرفتار

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان میں صفائی کرنیوالی ماسی گھر کا صفایا کرکے کروڑ پتی بن گئی، پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے غیر ملکی کرنسی، 2 کلو سونا اور 21 لاکھ روپے نقدی برآمد کرکے جیل کی بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر میں تیس سال سے کام کرنے والی ملازمہ رضیہ نے گھر سے دو کروڑ روپے کے زیورات اور کیش لوٹ لیا۔گریجویٹ ملازمہ نے واردات کے بعد مالک کے نام خط بھی لکھا، ایسٹ زون پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع گھر کا صفایا کرنے والی ملازمہ چوبیس گھنٹے میں دھرلی۔پولیس کے مطابق ملزمہ رضیہ نے پہلے سے گھر کی چابیاں بنوا رکھی تھیں۔ موقع دیکھتے ہی کارروائی کرڈالی۔ ملازمہ کے قبضے سی2700ڈالرز، 55ہزار 720 درہم، 21 ہزار بھارتی، 240 سری لنکن روپے، 2 کلو سونا اور21 لاکھ روپے نقدبرآمدہوئے ہیں۔ملازمہ رضیہ نے واردات کے بعد گجراتی زبان میں مالکوں کے نام ایک خط بھی چھوڑا تھا۔ خط میں ملازمہ نے دعوی کیا تھا کہ چاہے جتنے کیمرے لگانے ہیں لگالو تم مجھے پکڑ نہیں سکتے، میں نے آپ کے گھر پہلے بھی چوری کی تھی۔پولیس نے چوبیس گھنٹے میں ملزمہ کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا، پولیسکے مطابق ملزمہ نے گلشن معمار میں سات کمروں کا گھر بنا رکھا ہے۔ ہر کمرے میں اسپلٹ اور ایل سی ڈی بھی لگی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں