تازہ ترین

دوسری شادی کے بعد آمنہ شیخ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

دوسری-شادی-کے-بعد-آمنہ-شیخ-کے-ہاں-پہلے-بچے-کی-پیدائش

پاکستانی اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کی دوسری شادی کے بعد ان کے گھر  پہلی اولاد ہوئی ہے۔ آمنہ نے خوشی کی اطلاع انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی، انہوں نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش رواں ماہ 3 ستمبر کو ہوئی۔ https://www.instagram.com/p/CUFCkfhD3Xz/?utm_source=ig_embed&ig_rid=bc408414-c522-42c9-af8e-f1c9c7805845 اداکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ انہوں نے بیٹے کا نام عیسیٰ رکھا ہے جبکہ اپنے اکاؤنٹ پر انہوں نے کولاج پر مبنی ایک پوسٹ  شیئر کی جس میں آمنہ، ان کے شوہر عمر فاروقی بیٹی میسا اور نوزائیدہ موجود ہے۔ خیال رہے اداکارہ آمنہ شیخ اور اداکار محب مرزا کی اکتوبر 2019 میں شادی کے 14 سال بعد طلاق ہوگئی تھی، دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی میسا بھی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں