عمران قریشی کی کسان اور کاشتکاروں کو کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کر نیکی ہدایت لودھراں : ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاہے کہ تحصیل دنیاپور میں 82 ہزار 718 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لیے گندم خریداری مہم 2020-21 کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بات گندم خریداری مرکز دنیاپور کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے دنیاپور گندم خریداری مرکز نمبر1 اور نمبر 2,گندم خریداری مرکز جلہ ارائیں نمبر 1 و نمبر 2کا بھی کامعائنہ کیا. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری محمد اصغر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کسان اور کاشتکاروں کو کورونا وائرس کے تدارک اور تحفظ سمیت تمام حفاظتی تدابیر پر عمل ہونے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز میں باردانہ کے اجراء کے حوالے سے سٹاک رجسٹرز کی بھی پڑتال کی۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرچودھری محمد اصغر نے بتایا کہ گندم خریداری سنٹر انچارج 500جیوٹ اور 1000 پولی پراپلین بیگ جاری کر سکتا ہے جبکہ وہ ذاتی شناخت کی بنا پر 50عددجیوٹ بیگ اور 100 عدد پی پی بیگ بھی جاری کر سکتا ہے ۔