تازہ ترین

درآمدی اورمقامی گاڑیوں کے ایکسائز ڈیوٹی سلیب جاری

درآمدی-اورمقامی-گاڑیوں-کے-ایکسائز-ڈیوٹی-سلیب-جاری

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی اور مقامی گاڑیوں کے ایکسائز ڈیوٹی سلیب جاری کردیے، جس کے تحت درآمدی گاڑی پر2.5 سے 3.0 فیصد اور مقامی گاڑی پر 2.5سے 7.5فیصد تک ٹیکس عائد کردیا گیا،اسی طرح 1000سی سی درآمدی گاڑی پر2.5فیصد اور3000 سی سی گاڑی پر25 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی اور مقامی گاڑیوں کے ایکسائز ڈیوٹی سلیب جاری کردیے۔جس کے تحت درآمدی گاڑی پر 2.5 سے 30 فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ 1000سی سی گاڑی پر 2.5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ 1800 سی سی گاڑی پر 5 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ اسی طرح 3000 سی سی گاڑی پر 25 فیصد ڈیوٹی عائد کردی گئی۔ اس کے برعکس مقامی گاڑیوں پر 2.5 سے 7.5 فیصد تک ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ مقامی گاڑیوں پر2000 سی سی کی گاڑی پر 7.5 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔اسی طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی موبائل پر ایکسائز ڈیوٹی سلیب جاری کردیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ 30 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر 135روپے ٹیکس عائد ہوگا۔ 30 تا 100 ڈالر سے مالیت کے موبائل پر 1320روپے ٹیکس عائد ہوگا۔ 100 تا 200 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 1680روپے ٹیکس عائد ہوگا۔200 تا 350 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 1740روپے، اور 350 سے 500 ڈالر تک مالیت کے موبائل پر 1740روپے ٹیکس عائد ہوگا۔اسی طرح 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر9 ہزار 270 روپے ٹیکس ہوگا۔اسی طرح درج ریٹیل پرائس سے کم قیمت پرسگریٹ کی فروخت جرم ہوگی۔غیرتیارشدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 300 سے کم کرکے 10روپے کردی گئی ہے۔ سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر2روپے فی کلو کردی گئی ہے۔اسی طرح پچاس ہزار سے زائد خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط یکم اگست سے لاگو ہوجائے گی۔ دوسری جانب پاکستان کسٹمز نے طورخم بارڈرپرتجارت کے فروغ کیلئے آپریشن تیز کردیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کسٹمزنے طورخم بارڈرپر اضافی اسٹاف تعینات کردیا۔ طورخم بارڈرپر کسٹمز کلیئرنس کے لیےعملہ3 شفٹوں میں کام کرے گا۔ طورخم بارڈرسے افغانستان سے تجارتی حجم میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔12 ہزارمسافر روزانہ کی بنیاد پرطورخم بارڈر سے گزرتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں