تازہ ترین

خیبرپختونخوااوروسطی پنجاب مشترکہ قومی انڈر16کرکٹ چیمپئن

خیبرپختونخوااوروسطی-پنجاب-مشترکہ-قومی-انڈر16کرکٹ-چیمپئن

بارش کی وجہ سے فیصل آباد میں شیڈول فائنل میچ میں ایک بھی گیندنہیں پھینکی جاسکی لاہور: قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ کا فائنل بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا اور ٹرافی دونوں فائنلسٹ ٹیموں میں شیئر کردی گئی۔فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں شیڈول فیصلہ کن معرکے میں ایک گیند پھینکنے کی بھی نوبت نہیں آسکی لہٰذاوسطی پنجاب اور خیبرپختونخوا کو مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 206 رنز بنا کر سندھ کے مرزا سعد بیگ بہترین بیٹسمین اور ناردرن ایریاز کے محمد ابراہیم بہترین باؤلر قرار پائے جنہوں نے 14 وکٹیں حاصل کیں ۔ وسطی پنجاب کے افضال منظور بہترین وکٹ کیپرجبکہ بلوچستان کے فیض اللہ بہترین آل راؤنڈر اور باسط علی بہترین فیلڈر کا ایوارڈ لے اڑے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں