لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران سعد رفیق اور سلمان رفیق پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ دے دی، آئندہ سماعت پر 8 اگست کو خواجہ برادران پر فردِ جرم عائد کی جائے گی. اس سے قبل پیرا گون ہاﺅسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں کے الزام میں خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے لیے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالتپہنچایا گیا.اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے تھے اور غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ بند کر دیا گیا تھا احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے خواجہ برادران کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی.دورانِ سماعت احتساب عدالت نے خواجہ برادران پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 8 اگست کی تاریخ مقرر کی‘واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر (11 جولائی کو) احتساب عدالت لاہور نے پیراگون اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں (16 جولائی) آج تک توسیع کی تھی.احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نون لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا قانون موجود ہے، یہاں اس لیے جاری نہیں کیے جاتے کہ مزید گرفتاریاں ہونی ہیں. سابق وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ کامیاب ہڑتال نے ثابت کر دیا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں‘احتساب عدالت میں گزشتہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ندیم ضیا، عمر ضیا اور فرحان علی سےمتعلق تفتیشی رپورٹ جمع کرا دی، تینوں افراد اپنے گھروں میں موجود نہیں ہیں.تفتیشی افسر نے بتایا تھا کہ تینوں ملزمان بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں، ملزمان کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے. واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ( ن) کے راہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا. خواجہ برادران کو پیراگون ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاﺅسنگاسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے.