تازہ ترین

حیدرآباد میں ڈینگی سے نوجوان جاں بحق — سول اسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد-میں-ڈینگی-سے-نوجوان-جاں-بحق-—-سول-اسپتال-انتظامیہ-کیخلاف-مقدمہ-درج

حیدرآباد میں ڈینگی سے 17 سالہ نوجوان کی ہلاکت پر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ جاں بحق نوجوان کے والد کی مدعیت میں مارکیٹ تھانہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں کہا گیا کہ حسنین پری میڈیکل کا طالب علم تھا، جسے 18 اکتوبر کو ڈینگی کی تصدیق کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسپتال عملے نے نہ صرف مریض کو گھنٹوں وہیل چیئر پر بٹھائے رکھا بلکہ وارڈز میں بیڈ فراہم کرنے میں بھی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ۔

مدعی  کا مؤقف ہے کہ اسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ان کا بیٹا 22 اکتوبر کو چل بسا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں