حیدرآباد میں اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ،17افراد بازیاب
شائع شدہ تاریخ 06 دسمبر, 2019
تھانہ ہوسڑی پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج پانچ حیدرآباد کے حکم پر اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارکر 17مغویوں کو بازیاب کروا کر کورٹ میں پیش کردیا۔ حیدرآباد: درخواست گزار رواتو ولد شیلو بھیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اینٹوں کے بھٹے پر ایک ہی خاندان کے 17افراد سے جن میں عورتیں اور کمسن بچے بھی شامل ہیں،جبری مشقت لی جارہی ہے ۔ اس پر نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا جس پر ہوسڑی پولیس نے ٹنڈو عالم مری کے قریب واقع سیٹھ حاجی موسیٰ خان پٹھان کے اینٹوں کے بھٹے پر چھاپہ مارکر تمام مغویوں کو بازیاب کرواکر کورٹ میں پیش کردیا جسکے بعد کورٹ نے انھیں اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا اختیار دے دیا۔بھٹہ مالک کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔