تازہ ترین

حکومت کا شبر زیدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں پر ردِعمل

حکومت-کا-شبر-زیدی-کو-عہدے-سے-ہٹائے-جانے-کی-افواہوں-پر-ردِعمل

چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔تاہم اب حکومت نے شبر زیدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کو عہدے سے نہیں ہٹایا جا رہا،وہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ خیال رہے اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شبر زیدی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے ٹیکس و ریونیو لگائے جانے کا امکان ہے۔ نئے چئیرمین ایف بی آر کے لیے جہانزیب خان اور یونس ڈھاگا کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان شبر زیدی کو ٹیکس اور ریونیو کے امور پر اپنا معاون خصوصی مقرر کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں ایف بی آر میں اصلاحات کا ٹاسک بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ شبر زیدی نے اس معاملے پر رد عمل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اس پر خود فیصلہ کریں گے، وہ اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان بھی ٹیکس وصولیوں کے معاملے پر ادارے کی کارکردگی پر مطمئن نہیں ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ دو ہفتوں میں دوسری مرتبہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیم کے ساتھ اپنی بدھ کو ہونے والی مجوزہ ملاقات منسوخ کر دی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ٹیکس وصولیوں کے حوالے سے ادارے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں