ملتان : مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما وقار احمد اعوان نے کہا ہے کہ حکومت میں سنجیدگی نام کی کوئی چیز نہیں ۔ اس وقت انتشار کی سیاست ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ۔ حکومت اکامیوں کا اعتراف کرتےہوئے مستعفی ہوجائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ملتان کے دوران جمعیت، اہل حدیث یوتھ فورس کے کارکنوں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اسلام کے نفاذ کے لئے مخلص ہو جائیں تو سارے مسائل ختم ہو جائیں۔ مدارس کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔