تازہ ترین

حکومت صحت کے شعبہ کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے :آمنہ منیر

حکومت-صحت-کے-شعبہ-کیلئے-فنڈز-فراہم-کر-رہی-ہے-:آمنہ-منیر

مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے : خطاب ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شعبہ صحت کے لئے گراں قدر فنڈز فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا خواب شر مند ہ تعبیر ہو سکے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اقر ا مصطفے ٰ ،چیف آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ممتاز سیال، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر فائزہ کنول سمیت دیگر ممبران کمیٹی بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے کہا کہ مریضوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اور انسانی خد مت کے جذبہ کے تحت مذکورہ مشن کو بھر پور طریقے سے جاری رکھیں اس سلسلہ میں کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر آمنہ منیر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مسعود احمد، ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر احسن اشرف، ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب ہیلتھ فسیلٹی مینجمنٹ کمپنی اسد حسن قریشی،پرسنل سٹاف افسر ٹو ڈی سی بابر بشیر، عامر اعجاز، عمر فاروق، عامر حسین، آصف شبیر، امجد علی کو بہترین کاردگرگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دئیے گئے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں