تازہ ترین

حکومت روپے کی بے قدری کو روکنے کیلئے فوری طو رپر ضروری اقدامات اٹھائے، صدر فیصل آباد چیمبر

حکومت-روپے-کی-بے-قدری-کو-روکنے-کیلئے-فوری-طو-رپر-ضروری-اقدامات-اٹھائے،-صدر-فیصل-آباد-چیمبر

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے روپے کی قدر میں بار بار کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ روپے کی بے قدری کو روکنے کیلئے فوری طو رپر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ملک پر بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے دبائو کو روکنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو بھی اس کے منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری سے درآمدات جو پہلے ہی برآمدات سے بہت زیادہ تھیں ان میں مزید اضافہ ہو گا لہٰذا اس صورتحال سے نکلنے کیلئے ایسے سخت اقدامات کی ضرورت ہے جس کے ذریعے غیر ضروری درآمدات کو فوری اور مکمل طور پر روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے ویلیو ایڈیشن میں استعمال ہونے والی درآمدات بھی مہنگی ہو جائیں گی اس طرح ہماری ملکی پیداواری لاگت مزید بڑھ جائے گی اور اندرون ملک مہنگائی کی نئی لہر کے ساتھ ساتھ ہماری برآمدات کیلئے بھی دوسرے حریف تجارتی ملکوں کی مصنوعات کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت کی سطح پر ضروری حکمت عملی اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی لوگوں میں قومی اشیاء کے استعمال کا شعور پیدا کر کیغیر ملکی درآمدات کی حوصلہ شکنی کی جا سکتی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں