حماس کو ختم نہ کیا گیا تو حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی انتہا پسند وزیر نے نیتن یاہو کو دھمکی دی
شائع شدہ تاریخ 10 اکتوبر, 2025
اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے ایک بیان میں غزہ امن معاہدے کی بھی مخالفت کردی۔
انہوں نےکہا کہ وہ ایسے کسی امن معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جس کے نتیجے میں ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جن پر اسرائیل نےسنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔
انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر نے اسرائیلی حکومت کو دھمکی دی کہ اگر حماس کا وجود برقرار رہا تو ان کی پارٹی حکومت گرا دے گی۔