تازہ ترین

حسن علی کا ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

حسن-علی-کا-ناقابل-یقین-کیچ،-ویڈیو-وائرل

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف باؤنڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کو دنگ کر دیا۔

حسن علی نے کراچی کنگز کے خلاف باؤنڈری پر شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے باؤنڈری سے باہر جاتی ہوئی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کے لیے کیچ کا موقع بنایا۔

کراچی کنگز کی اننگ کے 19 ویں اوور میں عرفان خان نیازی نے ٹام کرن کی گیند پر فضا میں شاٹ کھیلا۔ حسن علی نے باؤنڈری سے باہر جاتی گیند کو روک کر وین ڈر ڈوسین کی جانب پھینکی، جس کو وین ڈر ڈوسین نے باآسانی پکڑ لیا۔

حسن علی کی فیلڈنگ کو ’مومنٹ آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔

 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں