تازہ ترین

حریم شاہ کی شادی: سعید غنی ،مرتضیٰ وہاب اور شہلا رضا کا ردعمل آ گیا

حریم-شاہ-کی-شادی:-سعید-غنی-،مرتضیٰ-وہاب-اور-شہلا-رضا-کا-ردعمل-آ-گیا

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی لاعلم نکلے۔ ایک تقریب کے دوران صحافی نے سعید غنی سے سوال کیا کہ حریم شاہ نے کس ایم اپی اے سے شادی کی ہے؟ صوبائی وزیر سعید غنی سوال سنتے ہی مسکرا دیئے، دونوں ہاتھ اٹھا کر دکھا دیئے، اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ میری گھڑی بھی دیکھ لیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے حریم شاہ کی شادی سے متعلق  کہا کہ ان کے ہاتھ بلکل صاف ہیں۔ جب کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے شادی کو ایک ذاتی معاملہ قرار دے کر تبصرہ کرنے سے منع کر دیا۔ خیال رہے کہ حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شادی سندھ کے ایک رکن صوبائی اسمبلی سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کو راضی کر لیں گے تب میں ان کا نام بتاوں گی۔ دوسری جاںب حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں