مفتی صاحب غلط باتیں نہ کریں :حریم ،میں نے ایسی باتیں نہیں کیں :مفتی عبدالقوی لاہور: ماڈل و ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو کھری کھری سنادیں ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بیٹھے باتیں کر رہے ہیں ۔ گفتگو کے دوران حریم شاہ نے کہاکہ مفتی صاحب کہتے ہیں کہ انہوں نے مجھے گلے لگا لیا ،مجھ سے نکا ح کرلیا اور ان کے کہنے پر ٹک ٹاک بنانا بند کردیا ،انہیں غلط باتیں نہیں کرنی چاہئیں ۔ مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ میں نے ایسی باتیں نہیں کیں ۔ جس پر حریم نے کہا غلطیوں پرمعافی مانگ چکی ہوں اب کوئی میرا نام استعمال نہ کرے ۔