حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون استعمال ہوگا

شائع شدہ تاریخ 11 نومبر, 2025
حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے ڈرون استعمال ہوگا

سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق   روایتی گاڑیوں سے میڈیسن یا سیمپلز منتقلی میں ڈیڑ ھ سے 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے لہٰذا ڈرون کے ذریعے یہ دورانیہ 5 سے 10منٹ تک محدود ہوجائے گا۔

سعودی وزیر صحت کا بتانا ہے کہ تمام عازمین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

وزیر صحت کے مطابق  وزارت کی جانب سے جاری خصوصی ہدایات کا مقصد عازمین کی صحت کا تحفظ اور انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا ہوتا ہے، بعض ملکوں کے لیے مخصوص ویکسین ہیں جب کہ تمام عازمین کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانا لازمی ہوتا ہے۔