دیانت داری سے ملک کو درپیش حالات کا تجزیہ کیا ، ایمانداری کو نہ چھوڑیں،حبیب اللہ بھٹہ بہاول پور: معروف دانشور، مصنف، کالم نگار اور سماجی شخصیت ملک حبیب اللہ بھٹہ کی کتاب ‘‘پاکستان بحرانوں کے مدوجزر میں’’ کی تقریب رونمائی بہاول پور پریس کلب میں ہوئی ،تقریب کی صدارت صاحب کتاب ملک حبیب اللہ بھٹہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر انجینئر اطہر محبوب تھے ، سید تابش الوری سینئر پارلیمنٹیرین، ڈائریکٹر تعلقات عامہ رانا اعجاز محمود، خورشید ناظر، پروفیسر ڈاکٹر مزمل ناز بھٹی،خورشید ناظر، ڈاکٹر اسلم ادیب، ڈاکٹر ذوالفقار رحمانی اور شاہد اختر بلوچ نے ملک حبیب اللہ بھٹہ کی شخصیت اور تصانیف کے حوالے سے اظہار خیال کیا،ملک حبیب اللہ بھٹہ کے بیٹے سابق چیف سیکرٹری نجیب اللہ ملک نے کہا کہ کتاب پاکستان بحرانوں کے مدو جزر میں ملک حبیب اللہ بھٹہ نے ملک کو درپیش بحرانوں کی15برس قبل پیش گوئی کر دی تھی تقریب سے صاحب کتاب ملک حبیب اللہ بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دیانت داری سے ملک کو درپیش حالات کا تجزیہ پیش کیا ہے ،انہوں نے نصیحت کی کہ زندگی میں دیانتدار ی اور ایمانداری کو نہ چھوڑیں اور خود کو محب وطن پاکستانی بنائیں۔