تازہ ترین

جسٹس گلزار سبکدوش، جسٹس عطاء بندیال نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

جسٹس-گلزار-سبکدوش،-جسٹس-عطاء-بندیال-نے-چیف-جسٹس-کے-عہدے-کا-حلف-اٹھالیا

اسلام آباد: جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے 28 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، سپریم کورٹ کے موجودہ اور ریٹائرڈ ججز بھی موجود تھے۔ سپریم کورٹ کے جج 65 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ریٹائر ہوتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے جج 62 سال کی عمر میں عہدہ چھوڑ دیتے ہیں۔ جسٹس گلزار احمد کے بعد اعلیٰ عدلیہ کے 7سینئر ججز رواں سال ریٹائر ہو جائیں گے، ان میں سپریم کورٹ کے پانچ ججز اور لاہور ہائی کورٹ کے دو جسٹس شامل ہوں گے۔  جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد اگلے جج سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی محمد امین احمد ہوں گے جو 5 مارچ کو، جسٹس مقبول باقر 4 اپریل کو، جسٹس مظہر عالم خان مندوخیل 13 جولائی اور جسٹس سجاد علی شاہ 13 اگست کو ریٹائر ہوں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم 30 جون 2022 اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر 2 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔سپریم کورٹ میں جج کی ایک سیٹ خالی تھی جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں اس وقت 12 سیٹیں خالی تھیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں