بات صرف پنجاب کی نہیں سندھتک چلی گئی ہے۔موجودہ حکومت میں پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو جس قدر دھچکا پہنچا ہے ا س قدر کبھی تاریخ میں نہیں پہنچا تھا۔ گزشتہ الیکشن کے دنوں میں بھی ان دونوں پارٹیوں کے ارکان بھاگ بھاگ کر پی ٹی آئی میں آ گئے تھے اور اب بھی کئی سیاستدان اپنی وفاداریاں بدلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں کرپشن کا ایک اسکینڈل بھی سامنے نہیں آیا، احتساب کے عمل میں تیزی آئی ہے، اوپرکی کرپشن ختم ہوگئی اور نچلی سطح پر کرپشن میں کمی آئی ہے، نچلی سطح پرکرپشن کاخاتمہ بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری شوگر مافیا کے لوگ ہیں، انہوں نے زراعت کو نقصان پہنچایا، دس سالوں میں لیا گیا قرضہ کہاں گیا؟ خوشی ہے زرداریصاحب کو ایک اور کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ جادوگر آدمی ہے،جب وزیراعظم عمران خان کہیں گے سندھ میں تبدیلی آئے گی۔انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہکراچی کی سب سے بڑی جماعت ایم کیوایم نہیں تحریک انصاف ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ پچھلے 10سالوں میں جس نے کرپشن کی سب جیلوں میں جائیں گے۔ جب سیاسی انٹری کا وقت تھا چوہدری نثار کڑک مرغی کی طرح بیٹھے رہے، اب ان کا وقت نکل چکا، اب ان انڈوں سے بچے نکل آئے ہیں۔سیاست میں ٹائمنگ اہم ہوتی ہے جو چوہدری نثار ضائع کر چکے ہیں۔ جب شہبازشریف لندن گئے تو مریم نواز نے پارٹی پر قبضہ کرلیا، (ن) لیگ کو توڑنے میں سب سے اہم کردار مریم نواز نے ادا کیا۔آج ہم پر الزام لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم نے ن لیگ کو توڑنے کی کوشش کی ہے جبکہ حقیقت یہی ہے کہ پارٹی لیڈران کی آپسی چپقلش اور لیڈری کی لالچ نے عام کارکن کوپارٹی سے دور کیااور آج وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے خود چل کر ہمارے پاس آئے ہیں۔