تازہ ترین

جاپانی ارب پتی کے مفت انعامی رقم کے ٹوئٹ نے ری ٹوئٹس کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

جاپانی-ارب-پتی-کے-مفت-انعامی-رقم-کے-ٹوئٹ-نے-ری-ٹوئٹس-کے-سارے-ریکارڈ-توڑ-دئیے

جاپانی ارب پتی  اور مستقبل میں سپیس ایکس کے راکٹ میں چاند کا چکر لگانے والے خلائی سیاح یوساکو مائیزاوا نے سب سے زیادہ ری ٹوئٹس کا نیا عالمی ریکارد بنا لیا ہے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ کارٹر ولکرسن کے ٹوئٹ کو حاصل تھا۔ یوساکو نے  مفت انعامی رقم کا ٹوئٹ کیا تھا، جسے اتنا زیادہ ری ٹوئٹس گیا  کہ نیا ریکارڈ بن گیا۔ https://twitter.com/yousuck2020/status/1081544630754103296 43 سالہ یوساکو نے ہفتے کو ٹوئٹ کیا تھا کہ وہ خود کو ری ٹوئٹ اور فالو کرنے والوں میں سے 100 افراد کو اٹکل سے منتخب کر کے انہیں 1 ملین ین یا 9250 ڈالر دیں گے۔رقم کے لالچ نے کام کیا اور یہ ٹوئٹ سب سے زیادہ ری ٹوئٹ ہونے والا ٹوئٹ بن گیا۔ اس وقت تک اس ٹوئٹ کو 5.1 ملین بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔ ولکرسن کے ٹوئٹ کو آج تک صرف 3.5 ملین بار ری ٹوئٹس کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/carterjwm/status/849813577770778624 یوساکو جاپان کے سب سے بڑے آن لائن فیشن ریٹیلر زوزو ٹاؤن کے بانی ہیں۔ ان کی دولت کا تخمینہ 2 ارب ڈالر ہے۔ وہ آج ڈائریکٹ میسج سے جیتنے والوں سے رابطہ کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں