جلد ہی ایک قابل عمل منصوبہ پیش کریں گے جسے فوری طور پر نافذ کر دیا جائے گا اسلام آباد : اسلامی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف احمد الدریویش نے کہا ہے کہ جامعہ مالی خود انحصاری کے لئے کئی نئے منصوبے شروع کرے گی تاکہ تعلیمی سہولیات اور معیار میں اضافہ کیا جا سکے ،انھوں نے یہ بات جامعہ کے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، صدر جامعہ نے کہا کہ اس مقصد کے لئے جامعہ کی تمام فیکلٹیز اور ڈین صاحبان کو ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے جو جلد ہی ایک قابل عمل منصوبہ پیش کریں گے جسے فوری طور پر نافذ کر دیا جائے گا،اجلاس میں جامعہ کے نائب صدور پروفیسر ڈاکٹر محمد منیر، پروفیسر ڈاکٹر طاہر خلیلی، پروفیسر ڈاکٹر نوید اقدس، پروفیسر ڈاکٹر فرخندہ ضیا، ڈین صاحبان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔