لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھتا جارہا ہے،ہم بند کمروں میں ہونے والی ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، محسن نقوی جیسے متنازعہ شخص کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،پاکستان کے عوام یہ فیصلے کرینگے ۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، کارکنان تیار کریں عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔ اسد عمر نے کہا کہ محسن نقوی کی تقرری آئین کے ساتھ مذاق ہے، پاکستان تحریک انصاف احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کرے گی۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی بن کر سامنے آگیاہے،محسن نقوی کی تعیناتی انتخابات میں دھاندلی کیلئے کی گئی ہے،