تازہ ترین

تین جارح مزاج بلے باز پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے

تین-جارح-مزاج-بلے-باز-پی-ایس-ایل-میں-کوئٹہ-گلیڈی-ایٹرز-کا-حصہ-بن-گئے

لاہور:تین جارح مزاج بلے باز پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آل راؤنڈر کی منتقلی کے معاملات طے پا گئے جس کے بعد پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن میں تین جارح مزاج بلے باز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1468931035668828167?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1468931035668828167%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F9699 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں تین اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں اب ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے،شاہد آفریدی،افتخار احمد اور جیمز ونس گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔  گزشتہ سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے افتخار احمد بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ اعظم خان یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ افتخار احمد نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن ٹی20 کرکٹ میں اپنے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لیے بہترین فیصلہ ہے، میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جو میرے تمام فیصلوں میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔ جیمز ونس بھی ملتان سلطانز سے گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ سلطانز ڈرافٹ کے عمل کے دوران ندیم عمر کی فرنچائز کی ڈائمنڈ اور سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں