تازہ ترین

تیسرا ون ڈے، انڈیا نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے دی

تیسرا-ون-ڈے،-انڈیا-نے-سری-لنکا-کو-317-رنز-سے-شکست-دے-دی

بھارت نے تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔ بھارت کی طرف سے دیے گئے 391 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم صرف 73 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کی طرف سے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے اور ان میں سے بھی سب سے زیادہ انفرادی سکور صرف 19 تھا جو نوانائیڈو فرنینڈو نے سکور کیا۔ انڈیا کی طرف سے محمد سراج نے چار شکار کیے جب کہ محمد شامی اور کلدیپ یادیو نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی نے اس میچ میں بھی نہ صرف سنچری سکور کی بلکہ ایک ہی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ سنچریاں (10) سکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ اس کے علاوہ کوہلی نے اسی سنچری کے ساتھ ہوم گراؤنڈ پر سب سے زیادہ سنچریوں کا ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ کوہلی کی ہوم گراؤنڈ پر سنچریوں کی تعداد 21 جب کہ مجموعی طور پر سنچریوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں انہوں نے 110 گیندوں پر انتہائی جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے شبھمن گل نے بھی سنچری سکور کی جب کہ کپتان روہت شرما نے 42 اور شریاس ایئر نے 38 رنز بنائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں