تازہ ترین

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

توشہ-خانہ-کیس-میں-عمران-خان-کے-ناقابل-ضمانت-وارنٹ-گرفتاری-جاری

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےگئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

خیال رہے کہ آج  4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی  تھی جب کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا ہے جہاں انہوں نے ایک مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے سے متعلق درخواست میں بائیومیٹرک کی تصدیق کرانی ہے۔

ہائی کورٹ میں دوسری درخواست عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی دائر کی ہے۔

عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں جب کہ اقدام قتل اور توشہ خانہ ریفرنس میں وہ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کے وکلا نے عدالت سے درخواست ضمانت بھی واپس لے لی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں