تازہ ترین

تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں 70لاکھ سے زیادہ کے بل ادا

تفتیشی-افسران-کو-تفتیش-کی-مد-میں-70لاکھ-سے-زیادہ-کے-بل-ادا

راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر تفتیش کی مد میں ہونے والے مختلف اخراجات کے بل ادا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی رواں مالی سال میں اب تک تفتیشی افسران کوبذریعہ کراس چیک 70لاکھ روپے سے زیادہ رقم کی ادائیگی کردی گئی ، سی پی او کے مطابق تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر اور شفاف بنانا ہے ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں ہونے والے مختلف اخراجات کے بل ادا کر دیئے گئے ، رواں مالی سال میں اب تک تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں 70لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم بذریعہ کراس چیک ادا کی گئی، فنڈز بروقت جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کے مسائل کا حل ہے جن کا فرائض کی تکمیل کے دوران ان کو سامنا کرنا پڑتا تھا جس سے مقدمات تعطل کا شکار ہو جاتے تھے ،فنڈز کے اجراء سے تفتیش میں درپیش مسائل کاحل اور تفتیشی عمل میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں