انقرہ : پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اداکارہ حریم شاہ ترکی میں ایسی انوکھی مشکل میں پڑگئی کہ مداح بھی حیران رہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حریم شاہ اس وقت ترکی میں سیر وسیاحت کی غر ض سے موجود ہیں۔ حریم شاہ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں انہیں پریشان حال اور مشک میں دیکھا جاسکتا ہے۔ حریم شاہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ترکی کہ کسی بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور اپنے بالوں کو ڈائی یعنی رنگ کروا رہی ہیں ۔ حریم شاہ کا اپنی ویڈیو میں کہناتھاکہ وہ اس وقت بیوٹی سیلون میں موجود ہیں اور یہاں کے سٹاف کو اردو سمجھ نہیں آرہی اور نہ ہی انگریزی ، اگربیوٹی سیلون کے عملے کو انگریزی آتی تووہ اپنی ٹوٹی پھوٹی انگریزی سے ہی عملے کو بات سمجھا دیتی ۔ انہیں سٹا ف کے ساتھ بات کرنے میں کافی مشکل ہورہی ہے ۔ ابھی تک ساری بات بھی انہوں نے عملے کو اشاروں کی زبان میں سمجھائی ہے ۔ حریم شاہ کا کہناتھاکہ پتہ نہیں ان کے ساتھ آج کیا ہونے والا ہے ۔