تازہ ترین

تحریک انصاف میں پیرا شوٹرز کی کوئی جگہ نہیں ، جواد امین قریشی

تحریک-انصاف-میں-پیرا-شوٹرز-کی-کوئی-جگہ-نہیں-،-جواد-امین-قریشی

ملتان تنظیم سازی سے عیاں ہوچکاتحریک انصاف روایتی سیاستدانوں کے ہاتھوں یرغمال ملتان : پارٹی قیادت ہوش کے ناخن لے یہ پاکستان تحریک انصاف ہے ، کوئی پیپلز پارٹی یا ن لیگ نہیں جہاں کارکنوں کو دیوار سے لگا کر من پسند فیصلے عائد کردئیے جاتے ہیں ۔ تحریک انصاف کا حقیقی کارکن اپنی حق تلفی پر کسی صورت خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کرسکتا۔ نا انصافی و ظلم کے خلاف پُر امن احتجاج کے ذریعے آواز بُلند کرنا ہمارے وزیر اعظم عمران خان نے سکھا دیا ہے ۔ پیرا شوٹرز ہوں یا کاسہ لیس خوشامدی ۔ تحریک انصاف میں انکی کوئی اہمیت یا جگہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ملتان کے سابق عہدیداران جواد امین قریشی ، یوسف ڈمرا، بابر کھوکھر، نادر نواز خان ، یاسر بلوچ، ڈاکٹر عارف ہانس ، نسیم خان اور عارف لودھی نے پارٹی کارکنوں کے خصوصی مشاورتی اجلاس باعنوان ‘‘ حق ، حقدار کے لئے ’’ سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر سابق پارٹی عہدیداران ملک عاصم ڈہیڑ، شہباز سیال ، تنزیل خان ، ابراہیم ملک ،ڈاکٹر شاہینہ ، آصف رشید، دیوان راشد، ملک صابر، خضر بھٹی، سرور خان، چوہدری افضل نے کہا کہ ملتان میں ضلع و سٹی کی سطح پر کی جانے والی تنظیم سازی سے عیاں ہوچکا ہے کہ تحریک انصاف روایتی سیاستدانوں کے ہاتھوں یر غمال ہوچکی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں