تازہ ترین

بے نظیر بھٹو کی برسی، سندھ ہائی کورٹ کا چھٹی کا اعلان

بے-نظیر-بھٹو-کی-برسی،-سندھ-ہائی-کورٹ-کا-چھٹی-کا-اعلان

سندھ ہا ئیکورٹ نے  بینظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔   سندھ ہائیکو رٹ  کے نو ٹیفکیشن کے  مطابق 27 دسمبر کو کراچی،سکھر،لاڑکانہ، حیدرآباد  اورسرکٹ بینچز بھی بند ہوں گے۔ رجسٹرار نے چھٹی کا نو ٹیفکیشن   جاری کر دیا،وفاقی اور صوبائی اسپیشل کورٹس بھی 27 دسمبر کو بند رہینگی۔ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ حکومت نے بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ سندھ بھر کے تمام سرکاری و نجی ادارے 27 دسمبر کو بند رہیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں