تازہ ترین

بہو کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سسر گرفتار

بہو-کو-متعدد-بار-جنسی-زیادتی-کا-نشانہ-بنانے-والا-سسر-گرفتار

راولپنڈی : بہو کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سسر گرفتار، راولپنڈی پولیس نے خاتون کی جانب سے درخواست دیے جانے کے بعد ملزم کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے بہو کے ساتھ زیادتی کرنے والے شخص کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ہے، متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک درخواست میں خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے سسر نے اس کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، خاتون کی جانب سے درخواست دیے جانے کے بعد پولیس نے فوراََ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہوس کے پجاری شخص کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین نے سی پی او کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایک خاتون نے صدر بیرونی پولیس کو درخواست دی کہ میرے ساتھ میرے سسر نے متعدد مرتبہ زیادتی کی جس پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر بیرونی کو ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او صدر بیرونی نے زیادتی کرنے والے ملزم میر زمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کر کے مدعیہ کا میڈیکل پراسس بھی کروایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم سے تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔ سی پی او نے ایس پی صدر اور صدر بیرونی پولیس کی اس فوری کارروائی پر ان کو مبارک باد دیتے ہوئے شاباش دی اور کہا کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزا دلوائی جائے تا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں