بھمبر: کورونا کے بڑھتے وار کے باعث ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 7 دن کے لئے بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھمبر آزادکشمیر میں کورونا کے وار تیز ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 7 دن کے لئے بند کر دیا ہے۔ ضلع بھمبر کے تمام سرکاری پرائیویٹ سکولز، کالجزز 4تا11 فروری 7 دن کے لیے بند کردیے گئے ہیں اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہونے لگا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 29 ہزار 372 ہوگئی ہے۔