سوشل میڈیا پر پرمزاح میمز کی بھرمار لندن ورلڈ کپ2019 ءکے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو زبردست شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔بھارتی ٹیم کی شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سےسوشل میڈیا پر میمز شیئرکئے جانے لگے۔ میچ کے دوران اور اختتام سے اب تک جہاں ایک طرف ٹوئٹر پر بھارتی صارفین اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس ہیں تو وہیں پاکستانی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پرمزاح میمز شیئر کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/SherazAS1/status/1149001909686145024 ایک صارف نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کو ہرانا ہر کسی کے بس میں تو نہیں۔ https://twitter.com/penduProduction/status/1148953092509052928 ایک صارف نے پیشکش کی کہ بھارت اگر چاہے تو پاکستان سے ابھی نندن والا چائے کا کپ لے لے۔ https://twitter.com/penduProduction/status/1148955743808380929 ایک صارف نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی تصویر پر کیپشن دیا کہ ’آپ کی بہن کشمیر بھی آزاد کروائے گی‘۔ https://twitter.com/xmowais/status/1148955121432387587 ایک صارف نے لکھا کہ بھارت کو اگر بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے تو ہم سے لے لے۔ https://twitter.com/Mateensays1/status/1148917909189795841 https://twitter.com/saeen_to_saeen/status/1148991058266771458 https://twitter.com/Uncle_Majbooorr/status/1148954746008539137 https://twitter.com/YesMaahrukh/status/1148959994584489984 https://twitter.com/saeen_to_saeen/status/1148989084058173440 https://twitter.com/IamAhsansardar/status/1148967379147382784 https://twitter.com/imsmohsin/status/1148977359745363968 https://twitter.com/MrSaeen78/status/1148985727872643073 https://twitter.com/DunkNibba/status/1148968903277797378 https://twitter.com/ftmamrym09/status/1149033877932896256 https://twitter.com/junaid_ism/status/1148963747207286785 https://twitter.com/penduProduction/status/972935504013545473 واضح رہے گزشتہ روز مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 239رنز بنائے۔ بھارتی مضبوط بیٹنگ لائن کے سامنے 240 رنز کا ہدف بظاہر بہت آسان دکھائی دے رہا تھا تاہم نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 18رنز سے شکست دے دی۔کیوی باﺅلرز نے پہلے تین اوورز ہی میں پانچ کے مجموعی سکور پر بھارت کے تین انتہائی اہم بیٹسمینوں کو پویلین بھیج دیا۔