تازہ ترین

بھارت کی آبی جارحیت ، پاکستان کا پانی بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا

بھارت-کی-آبی-جارحیت-،-پاکستان-کا-پانی-بند-کرنے-کا-منصوبہ-بنا-لیا

نئی دہلی :  بھارت نے آبی جارحیت کا ایک اور منصوبہ بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی وزیر گیجندرا سنگھ شیکھاوت نے پاکستان کو سپلائی کیا جانے والا پانی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی وزیر گیجندرا سنگھ شیکھاوت نےبھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے کو نہیں چھیڑیں گے لیکن جو ہمارے حق کا پانی ہے وہ ہم واپس لے لیں گے تاکہ ہم اس نے اپنی وزراعت اور پینے کے پانی کی ضروریات کو پورا کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے ، ہم کسی معاہدے کو نہیں چھیڑیں گے لیکن جو ہمارا حق ہے وہ ہم کسی کو نہیں دیں گے اور اس حوالے سے ریسرچ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ پانی کا بہت بڑا ذخیرہ ہے جسے ہم اپنے پاس رکھیں گے اور خود ہی استعمال کریں گے۔ سندھ طاس معاہدے کے علاوہ بھی کئی ایسے دریا ہیں جو پاکستان میں موجود دریاؤں سے جا کر ملتے ہیں اور جن کے حوالے سے کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے لہٰذا وہاں کا پانی ہم اپنے پاس ہی رکھیں گے۔ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور بھارت کے قابل مذمت اقدام کے بعد سے پاکستان نے بھارت کے ساتھ بھرپور احتجاج کیا اور نہ صرف تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا بلکہ سفارتی تعلقات بھی محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل بھارت نے بغیر اطلاع کے دریائے ستلج میں بھاکڑا ڈیم سے 50 ہزارکیوسک پانی چھوڑ دیا، لداخڈیم کے تین سپل ویز کھول دیئے جبکہ الچی ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا تھا جس کے نیتجے میں دریائے ستلج اور دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں