تازہ ترین

بھارت سے میچ میں شکست کھانے کے بعد ہونے والی میٹنگ سرفراز احمد نے خود بلائی تھی، عماد وسیم

بھارت-سے-میچ-میں-شکست-کھانے-کے-بعد-ہونے-والی-میٹنگ-سرفراز-احمد-نے-خود-بلائی-تھی،-عماد-وسیم

میٹنگ میں ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی جو کچھ میڈیا پر سامنے آتا رہا ہے، سٹارآل راؤنڈر کی پریس کانفرنس لاہور بھارت سے میچ ہارنے کے بعد میٹنگ میں ہونے والی گفتگو کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹارآل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں بھارت سے میچ میں شکست کھانے کے بعد ہونے والی میٹنگ کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد نے خود بلائی تھی اور اس میں ایسی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی جو کچھ میڈیا پر سامنے آتا رہا ہے۔عماد وسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپتان سرفراز احمد نے بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست کے بعد خود میٹنگ بلائی اورانہوں نے کہا کہ ہم 15 لڑکے ہیں اور ہم نے ہی اس ٹیم کو اٹھانا ہے اور ٹورنامنٹ میں کم بیک کرنا ہے۔عماد وسیم نے بتایا کہ اس میٹنگ کے حوالے سے میڈیا میں گروپنگ اور اس طرح کی چیزوں کی خبریں سامنے آئیں حالانکہ وہاں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔سٹار آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ سرفراز احمد نے میٹنگ میں کہا کہ میڈیا پر آنے والی تمام چیزوں کو نظرانداز کریں کیونکہ ہمیں اب اچھا کھیلنا ہے اور کم بیک کرنا ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ یہ میٹنگ ہی ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی جس کے بعد ٹیم نے واقعی کم بیک کیا اور اچھی کرکٹ کھیلی۔ عماد وسیم نے کہا ہے کہ اگر ٹیم میں گروپ بندی ہوتی تو میں نہیں کھیلتا، سرفراز احمد اور ٹیم کے درمیان کوئی گروپ بندی نہیں، ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑی پاکستان کے لیے کھیل رہے تھے۔اسلام آباد میں قومی ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم اور شاداب خان نے پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ کپ کی کارکردگی سے متعلق بات چیت کی۔ عماد وسیم نے کہا کہ سارے لڑکے پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد میڈیا پر گروپ بندی کی خبریں چلیں تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہے، میڈیا کو تھوڑا خیال کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو 15 سال سے جانتا ہوں وہ اس طرح کے نہیں اور نہ ہی کوئی اور لڑکا ایسا ہے، سب پاکستان کے لیےکھیل رہے تھے، کبھی کوئی مخالفت نہیں ہوئی، میچ کے دوران کپتان جو بھی کہتا ہے اسے ایک کھلاڑی کے طور پر دیکھنا چاہیے کیونکہ وہ پاکستان کے لیے ہی کردار ادا کرتا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں