تازہ ترین

بھارتی فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ، پائلٹ ہلاک

بھارتی-فوج-کا-چیتا-ہیلی-کاپٹر-گرکر-تباہ-،-پائلٹ-ہلاک

نیودہلی :  بھارتی فوج کا  چیتا ہیلی کاپٹر اروناچل پردیش کے علاقے توانگ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  آرمی ایوی ایشن کا چیتا ہیلی کاپٹر تقریباً 10  بجے  معمول کی پرواز  کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ۔  حادثے میں زخمی  دونوں پائلٹس کو قریبی ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  ایک پائلٹ  لیفٹیننٹ کرنل سوربھ یادوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔  دوسرے زخمی  پائلٹ کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ حادثے کی وجہ  تاحال معلوم نہیں ہو سکی  ہیں اور اس بارے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں