غیرقانونی ذبح خانہ سیل ، زیادہ منافع کے لالچ میں بیمار جانور خرید کر گوشت تیار کیا جاتاتھا،تصدیق شدہ ظاہر کرنے کیلئے لگائی جانے والی جعلی مہریں بھی قبضے میں لے لیںجانوروں میںایک بچھڑا،ایک بھینس،2گائے ، 2بھیڑ شامل ، عوام مصدقہ جگہ سے گوشت لیں یا پھر اپنے سامنے گوشت تیارکرائیں:ڈی جی فوڈ اتھارٹی لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکر منڈی سے 50من مضرصحت گوشت اور 6بیمار جانور برآمد کرلئے ،تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیم نے بکرمنڈی لاہور میں قائم غیرقانونی ذبح خانہ سیل کر کے 2 ہزار کلو گوشت، 6 بیمار جانور قبضے میں لے لئے ،پکڑے گئے بیمار اور لاغر جانوروں میں ایک بچھڑا،ایک بھینس،2گائے ، 2بھیڑ شامل ہیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا زیادہ منافع کے لالچ میں بیمار جانور خرید کر گوشت تیار کیا جاتا تھا،مضر صحت گوشت کو تصدیق شدہ ظاہر کرنے کیلئے لگا ئی جانے والی جعلی مہریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں، بیمار جانوروں کے گوشت کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہو سکتا ہے ، عوام ہمیشہ مصدقہ جگہ سے گوشت لیں یا پھر اپنے سامنے گوشت تیار کرائیں،عوام کو صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی کیلئے مسلسل چیکنگ کی جاتی ہے ، عوام بھی ساتھ دیتے ہوئے گلی محلوں میں چھپ کر ناقص گوشت تیار کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جاسکے ۔انہوں نے کہا معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔